Monday, 25 June 2018

مدارس بہتر یا پھر کالج؟

تحریر ۔احمد صفی

میں نے اسکول میں پانچویں کلاس تک پڑھائی کی اور باقی تعلیم مدرسے میں حاصل کی اور ہنوز جاری ہے ۔
ایک بات جو میں نے دیکھی وہ یہ کہ مدارس ہوں یا پھر کالج دونوں جگہ کچھ خوبیاں ہیں تو کچھ خامیاں بھی ہاں یہ الگ بات ہے کہ مدارس کی خوبیاں کالج سے کہیں زیادہ ہیں ۔
اور مدارس کی جو خامیاں ہیں وہ عملی کوتاہیوں کا نتیجہ ہیں لیکن کالج کی خامیاں نظریہ تعلیم میں نقص کا نتیجہ ہیں ۔
اور یہ بات مسلم ہے کہ عملی کوتاہیوں کو اصلاح کے ذریعے دور کیا جاسکتا ہے ۔اور نظریاتی خامیوں کی اصلاح اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک کہ خود نظریے کو مسترد نہ کیا جائے ۔
اب مدارس کی خوبیاں کالج کی خوبیوں سے زیادہ ہیں وہ کیسے؟؟؟ ملاحظہ فرمائیں ۔
(1)مدارس کی تعلیم عین سچائی اور حقیقت پر مبنی ہوتی ہے ۔جبکہ کالج کی تعلیم  کی بنیاد فقط ظنی ہوتی ہے۔
(2)مدارس کی تعلیم عین اسلامی تعلیم ہوتی ہے جبکہ کالج کی تعلیم میں اسلام کی جھلک بھی نہیں ہوتی ۔
(3)کالج کی تعلیم کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ طالب علم کو اس لائق بنا دیا جائے کہ وہ اچھا ذریعہ معاش حاصل کر سکے جس کو دوسرے لفظوں میں یوں کہہ سکتے ہیں کہ کالج کی تعلیم حیوان کاسب بنانے کا کام کرتی ہے ۔جبکہ مدارس کی تعلیم طالب علم کے اندر خود شناسی کا شعور پیدا کرتی اور مادیت پرستی سے اوپر اٹھ کر روحانی سطح پر جینا سکھاتی ہے۔
(4)کالج  طالب علم کی ذہن سازی اس طور پر کرتا ہے کہ دنیا کی مادی چیزوں کا حصول ہی ان کی آخری منزل ہے۔مدارس اپنے طلبہ کے اندر یہ فکر پیدا کرتا ہے کہ مادی چیزوں کا حصول ہماری ضرورت ہیں نہ کہ مقصد۔
(5)زندگی کی سرگرمیوں کا ایک نکتہ آغاز ہوتا ہے اور اسکی انتہا موت ہوتی ہے اور دنیا ایک شاہراہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔
کالج کے طالب علم اور مدارس کے طلبہ کی سرگرمیوں کا نکتہ آغاز ایک ہوتا ہے بس فرق اتنا ہوتا ہے کہ کالج کے طلبہ اسی دنیا کو اپنی آخری منزل گمان کر لیتے ہیں اور اور طلبہ مدارس آخرت میں کامیابی کو اپنی منزل گمان کرتے ہیں ۔
(6)کالج کی تعلیم خالص دنیاوی ہوتی ہے اور مدارس کی تعلیم دینی و دنیاوی دونوں ہوتی ہے۔
یہ مدرسہ ہے تیرا میکدہ نہیں ساقی
یہاں کی خاک سے انسان بنائے جات ہیں ۔

1 comment:

  1. Nice bro...!
    But.... plz try to stand neutral
    Standing with your owns is fine.... That's doesn't mean, opponents are on the wrong path.
    You may say they are just in another field....!

    ReplyDelete

عزیز بیٹی ملالہ

 عزیز بیٹی ملالہ سلامت رہو امید ہے اپنے محبت کرنے والوں کے درمیان خوش و خرم ہو گی  بڑے دنوں سے دل چاہتا تھا تم سے بات کروں مگر کوئی موقعہ نہ...